Beef Haleem Recipe In Urdu - Recipe No. 7490

Beef Haleem Urdu recipe is available at UrduPoint. Beef Haleem is a famous dish in this region. You can read here Beef Haleem recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Beef Haleem. You can know the complete method to make Beef Haleem on this page. We will also tell you how long it will take to make Beef Haleem. Read the recipe, ingredients, and everything related to Beef Haleem below.

بیف حلیم بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7490

Beef Haleem Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مکس دالیں 2 کپ (مونگ‘مسور‘ماش صاف کر کے بھگو دیں)

2 دال چنا (بھگو دیں) 1 کپ

3 چاول (بھگو دیں) 1/2 کپ

4 گوشت 2 کلو (بغیر ہڈی کا)

5 ثابت گرم مصالحہ 2 کھانے کے چمچے

6 لہسن کے جوے 12-15 عدد (چوپ کر لیں)

7 ادرک (چوپ کر لیں) 1 انچ کا ٹکڑا

8 کری پاؤڈر 2 کھانے کے چمچے

9 دہی 1 کپ

10 جو اور گیہوں 1 (صاف کر کے بھگو دیں)

11 ہلدی پاؤڈر حسب ضرورت

12 لال مرچ پاؤڈر حسب ضرورت

13 نمک حسب ذائقہ

14 گھی 1 کپ

15 پیاز 5-6 عدد

16 گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

17 لیموں‘چاٹ مصالحہ‘ہرا مصالحہ حسب پسند

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دال چنا اور مکس دالوں کو الگ الگ برتن میں نمک‘1/2 چمچہ ہلدی پاؤڈر اور 1 چمچہ لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اُبال لیں۔
  2. 2 چاول‘جو اور گیہوں کو بھی علیحدہ علیحدہ برتن میں پانی اور نمک ڈال کر خوب اچھی طرح گل جانے تک اُبال لیں۔
  3. 3 ایک دوسرے بڑے پتیلے میں 1/2 کپ گھی گرم کریں اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑائیں 2 عدد پیاز چوپ کر کے ڈالیں۔
  4. 4 اس کے بعد اس میں گوشت‘چوپ کیا ہوا لہسن‘ادرک‘نمک‘دہی اور کری پاؤڈر ڈال کر 5-6 منٹ تک فرائی کریں۔
  5. 5 اس کے بعد دہی ڈال کر بھونیں گوشت خوب اچھی طرح بھن جائے تو 3-4 کپ پانی ڈال کر گوشت گلنے تک درمیانی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر پکائیں۔
  6. 6 گوشت گل جائے تو اس میں جو‘گیہوں‘چاول اور ساری دالیں ڈال کر گھوٹا لگاتے ہوئے درمیانی آنچ پر پکائیں۔
  7. 7 گوشت‘دالوں‘چاول‘جو اور گیہوں کا آمیزہ جب خوب اچھی طرح یکجان ہو جائے تو اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر ڈالیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔
  8. 8 ایک فرائنگ پین میں بقیہ گھی درمیانی آنچ پر گرم کریں۔
  9. 9 باقی بچی ہوئی پیاز کے باریک چھلے کاٹ کر گرم گھی میں سبزی ہونے تک تلیں اس کے بعد گھی اور پیاز کی بگھار گھوٹے ہوئے حلیم پہ لگا دیں۔
  10. 10 مزیدار بیف حلیم تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر لیموں‘ہرے مصالحے اور چاٹ مصالحے کے ساتھ سرو کریں۔

(3058) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food

Urdu cooking recipe of Beef Haleem, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Beef Haleem is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.