Darbari Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7799

Darbari Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Darbari Biryani is a famous dish in this region. You can read here Darbari Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Darbari Biryani. You can know the complete method to make Darbari Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Darbari Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Darbari Biryani below.

درباری بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7799

Darbari Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت ایک کلو

2 چاول تین پیالی

3 نمک حسبِ ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

5 پیاز تین عدد درمیانی

6 لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

7 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

8 ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ

9 بادام آدھی پیالی

10 دہی آدھا کلو

11 لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ

12 ہرا دھنیا ایک گٹھی

13 پودینہ آدھی گٹھی

14 ہری مرچیں دس سے بارہ عدد

15 کھویا آدھی پیالی

16 دودھ آدھی پیالی

17 زعفران آدھا چائے کا چمچ

18 کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں، زعفران کو ہلکا سا گرم کریں اور دودھ میں ڈال کر رکھ دیں۔
  2. 2 پیاز کو باریک کاٹ لیں، بادام اور چھ سے سات ہری مرچوں کو ملا کر پیس لیں۔
  3. 3 دہی کو ململ کے کپڑے میں پوٹلی کی طرح باندھ کر ہوا دار جگہ پر لٹکا دیں تاکہ اس کا پانی اچھی طرح نچڑ جائے۔
  4. 4 پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کر کے نکال لیں۔
  5. 5 اسی کوکنگ آئل میں زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں، پھر اس میں ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، بادام کا پیسٹ اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  6. 6 جب گوشت کا اپنا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اس میں دو پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گلنے رکھ دیں۔
  7. 7 علیحدہ پین میں پانی میں نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر چاولوں کو ایک کنی اُبال کر رکھ لیں۔
  8. 8 دہی اچھی طرح خشک ہو جائے تو اس میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں اور کھویا ڈال کر ملا لیں۔
  9. 9 گوشت گل جائے تو اس میں دہی کا مکسچر شامل کر دیں اور ملا کر چولہے سے اُتار لیں۔
  10. 10 پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاول پھیلا کر ڈال دیں پھر اس پر تیار کیا ہوا گوشت ڈالیں۔
  11. 11 دوبارہ سے اوپر سے چاول پھیلا کر ڈال دیں اور آخر میں زعفران ملا ہوا دودھ ڈال کر لیموں کا رس چھڑک دیں۔
  12. 12 ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  13. 13 اس مہکتی ہوئی گرم گرم بریانی کو خوبصورت سی ڈش میں نکال کر شادی بیاہ اور دعوتوں کے موقعہ پر لطف اُٹھائیں۔

(987) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Darbari Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Darbari Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.