Machli Ki Biryani Recipe In Urdu

مچھلی کی بریانی بنانے کی ترکیب

Machli Ki Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی آدھا کلو
2 چاول آدھا کلو
3 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
4 سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچ
5 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
6 لہسن چار پوتھی بڑی
7 پیاز ایک پاؤ
8 گھی ایک پاؤ
9 نمک حسب پسند

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مچھلی کو دھو کر اچھی طرح صاف کرلیں(اگر رہو مچھلی ہو تو بہتر ہے)لہسن چھیل لیں۔اس میں سارا گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر پیس لیں۔یہ لئی سی بن جائے گی۔
  2. 2 اب اس لئی کو مچھلی کے ٹکڑوں میں دونوں طرف اچھی طرح مل دیں اور تقریباً چار پانچ گھنٹے تک پڑارہنے دیں۔اگر ایک دن رکھیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔
  3. 3 ایک برتن میں گھی کڑ کڑائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو اس میں تل لیں۔تلتے وقت آنچ دھیمی ہونی چاہئے۔ ورنہ مصالحہ سیاہ ہو جائے گا۔
  4. 4 اس کے بعد اسی گھی میں پیاز سرخ کر لیا جائے اور جب پیاز بادامی رنگت اختیار کر جائے تو مچھلی کے ٹکڑے مصالحہ سمیت اس میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر تک بھونیں۔جب مصالحہ سرخ ہو جائے تو تھوڑا سا پانی کا چھینٹا دے کر آنچ پر سے اتار لیں۔
  5. 5 اب ایک دوسری دیگچی میں چاول ڈال کر ابال لیں۔جب چاول تین حصے پک جائیں تو نچوڑ کر پانی نکال دیں اور کھلے منہ کی پتیلی میں دوسری بریانی کی طرح اس میں بھی چاول اور مچھلی ومصالحے کی تہیں لگائیں ۔
  6. 6 سب سے اوپر چاولوں کی تہہ ہونی چاہیے۔منہ بند کرکے دم پر لگا دیں۔دس پندر ہ منٹ کے بعد اتارلیں۔لذیذ بریانی تیار ہے۔

(644) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

Urdu cooking recipe of Machli Ki Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Machli Ki Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.