Frozen Custard Recipe In Urdu

فروزن کسٹرڈ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Frozen Custard, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Frozen Custard is a Custard And Jelly, and listed in the jelly aur custard. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Frozen Custard Recipe In Urdu

اشیاء:
چینی ایک کپ
ہاف اینڈ ہاف چار کپ
بے خوشبو جیلاٹین ایک لفافہ اونس 25
انڈے تین عدد
ونیلا ایکسٹریکٹ دو ٹی سپون
ویپنگ کریم ایک کپ
ترکیب:
بھاری درمیانہ سائز کے سوس پین میں چینی اور جیلاٹین ملا دیں۔ ہلاتے جائیں اور ہاف اینڈ ہاف بھی ملا دیں۔ درمیانہ درجہ کی آگ پر پکائیں۔ جب آمیزہ کھولنے لگے تو اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ کسی چھوٹے برتن میں انڈے پھینٹیں۔ ان میں آہستہ آہستہ ان جیلاٹین کا گرم آمیزہ ملا دیں۔ اس آمیزے کو آگ پر پکائیں جب ابلنے لگے اور گاڑھا ہو جائے تو ونیلا اور پھینٹی ہوئی کریم ڈال دیں۔ کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈا کر یں۔ آئس کریم کنستر میں ڈال دیں اور جما لیں۔
جمانے کا طریقہ:
تیارشدہ آمیزے کو 9انچ سکوئر کے پین یا غیر منقسم متعدد آئس ٹریز میں ڈالیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ فریزر میں رکھ دیں۔ تین سے چار گھنٹے تک اس میں پڑا رہنے دیں۔

متعلقہ پکوان

(4084) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Custard And Jelly - مزید کسٹرڈ اورجیلی بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب