Grapefruit Murabba Recipe In Urdu

جام گریپ فروٹ بنانے کی ترکیب

Grapefruit Murabba  Recipe In Urdu

اشیاء:
گریپ فروٹ چھ عدد
مالٹے کارس ایک پاؤ
سیب کا رس ایک پاؤ
چینی ایک کلو گرام
ترکیب:
درمیانہ سائز کے عمدہ اقسام کے چھ عدد گریپ فروٹ لیں اور ان کا چھلکا اتار لیں۔ اس کے بعد سفید جالی بھی اچھی طرح سے صاف کر لی جائے۔ پھر ان کو ٹکڑوں میں کاٹ لیا جائے اور پھر ایک برتن میں سیب کا رس مالٹے کا رس اور چینی ڈال کر بغیر گرم کئے ہوئے اس طرح سے ملا یا جائے کہ یہ مرکب صاف شربت کی طرح کا بن جائے ۔ اچھی طرح سے ملانے کے بعد اس مرکب کو ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک کے لئے پکا لیا جائے اور پھر گریپ فروٹ کے ٹکڑے ڈا ل دئیے جائیں۔ اس آمیزے کو بیس منٹ تک آگ پر پکا لیا جائے ۔ چولہے پر سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جب اچھی طرح سے ٹھنڈا ہو جائے تو مرتبان وغیرہ میں محفوظ کر لیں اور حسب ذائقہ نوش جاں فرمائیں۔

متعلقہ پکوان

(5481) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Grapefruit Murabba , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Grapefruit Murabba is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.