Hari Pyaz Aur Baingan Ki Bhujia Recipe In Urdu - Recipe No. 6743

ہری پیاز اور بینگن کی بھجیا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6743

Hari Pyaz Aur Baingan Ki Bhujia Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ہری پیاز 200 گرام
2 بینگن آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
5 ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد
6 پسی ہوئی لال مرچیں ایک چائے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ہری پیاز کو (سفید پیاز اور ہری پتیاں علیحدہ) باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
  2. 2 بینگن کو صاف دھو کر گول قتلے کاٹیں اور اس پر نمک،پسی ہوئی لال مرچ،ہلدی اور لیموں کا رس لگا کر ڈھک کر رکھ دیں۔
  3. 3 پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت لال مرچیں،زیرہ اور باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوؤں کو سنہری فرائی کر لیں۔
  4. 4 پھر اس میں پیاز کا سفید حصہ ڈال کر ہلکا سا نرم ہو نے تک فرائی کریں۔آخر میں اس میں نمک اور ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر تین سے چار منٹ تیز آنچ پر فرائی کرکے چولہے سے اتار لیں۔
  5. 5 فرائنگ پین میں کوکنگ آئل میں مصالحہ لگے ہوئے بینگن کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔

(779) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Sabzi - مزید مختلف اقسام کی سبزی

Urdu cooking recipe of Hari Pyaz Aur Baingan Ki Bhujia, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hari Pyaz Aur Baingan Ki Bhujia is a Mix Sabzi, and listed in the mix vegetable. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.