Ice Cream And Jelly Custard Recipe In Urdu - Recipe No. 6921

آئس کریم اینڈ جیلی کسٹرڈ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6921

Ice Cream And Jelly Custard Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آئس کریم 1/2 لیٹر
2 تازہ دودھ 1/2 لیٹر
3 سویاں ایک پیالی
4 ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر(پانی میں گھلا ہوا) 2 کھانے کے چمچے
5 چینی 1/2 پیالی
6 کنڈینسڈ ملک 1/2 پیالی
7 تازہ کریم ایک پیالی
8 کیلے(قتلے کٹے ہوئے) 4 عدد
9 انناس کے ٹکڑے ایک پیالی
10 اسٹرابیریز کے ٹکڑے ایک پیالی
11 ونیلا ایسنس 1/2 چائے کا چمچہ
12 ریڈ‘اورنج اور گرین جیلی حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دودھ میں سویاں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکا لیں۔
  2. 2 سویاں گل جائیں تو ان میں چینی ملائیں‘پھر چمچہ چلاتے ہوئے کسٹرڈ ملائیں‘گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کرکے اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔
  3. 3 تینوں جیلیوں کو الگ الگ پکا کر جما لیں۔
  4. 4 ایک پیالے میں کریم‘کنڈینسڈ ملک اور ونیلا ایسنس یکجان کریں۔
  5. 5 سرونگ کے پیالے میں کیلے‘انناس اور اسٹرابیریز ڈالیں‘اس کے اوپر آئس کریم‘کسٹرڈ‘سویاں‘کریم کا آمیزہ اور جیلی شامل کرکے فریج میں رکھ دیں اور خوب ٹھنڈا کرکے انجوائے کریں۔

(895) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Custard And Jelly - مزید کسٹرڈ اورجیلی بنانے کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Ice Cream And Jelly Custard, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Ice Cream And Jelly Custard is a Custard And Jelly, and listed in the jelly aur custard. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.