Kaju Kheer Recipe In Urdu - Recipe No. 7342

کاجو کھیر بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7342

Kaju Kheer Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مکھن دو کھانے کے چمچ
2 کاجو حسب ضرورت
3 دودھ ایک لیٹر
4 بادام پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
5 پستہ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
6 الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
7 چینی چار کھانے کے چمچ
8 کھویا تین کھانے کے چمچ
9 سجاوٹ کیلئے بادام،پستہ حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پتیلی میں مکھن ڈال کر گرم کر لیں۔
  2. 2 پھر اس میں کاجو شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں۔
  3. 3 جب کاجو اچھی طرح فرائی ہو جائیں،تو انہیں نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
  4. 4 اب اسی پتیلی میں دودھ ڈالیں اور تیز آنچ پر اچھی طرح پکا لیں۔
  5. 5 پھر ڈھکن ڈھک کر چھ سے آٹھ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
  6. 6 بعد ازاں،اس میں بادام،پستہ،الائچی پاؤڈر اور چینی شامل کر کے دو منٹ تک پکنے دیں۔
  7. 7 اس کے بعد فرائی کاجو ڈال کر مزید پانچ منٹ تک پکائیں۔
  8. 8 سب سے آخر میں کھویا ڈال کر اتنا پکنے دیں کہ دودھ آدھا رہ جائے۔
  9. 9 اب چولہا بند کر کے کسی شیشے کے باؤل میں کھیر ڈال کر اوپر سے بادام اور پستے چھڑک دیں۔
  10. 10 گرما گرم یا ٹھنڈی کر کے اپنی پسند کے مطابق کھائیں۔

(883) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kheer And Firni - مزید کھیر اور فیرنی

Urdu cooking recipe of Kaju Kheer, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kaju Kheer is a Kheer And Firni, and listed in the firni aur kheer. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.