Sabziyon K Nargisi Kofte Recipe In Urdu - Recipe No. 6643

سبزیوں کے نرگسی کوفتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6643

Sabziyon K Nargisi Kofte Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 انڈے سات عدد
2 آلو دو عدد
3 مٹر ایک پیالی
4 پھول گوبھی ایک پیالی
5 گاجر ایک عدد
6 نمک حسب ذائقہ
7 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
8 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
9 پیاز دو عدد
10 ٹماٹر دو عدد
11 لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
12 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
13 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
14 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
15 سفید زیرہ پسا ہوا دو چائے کے چمچ
16 ڈبل روٹی کا سلائس ایک عدد
17 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
18 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چھ انڈوں کو سخت ابال لیں اور آلوؤں کو بھی ابال لیں۔
  2. 2 گاجر اور پھول گوبھی کو دھو کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور مٹر کے دانوں کے ساتھ ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ کے لئے ابال لیں۔
  3. 3 پھر ان سبزیوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ تین سے چار منٹ بعد اچھی طرح چھان کر کچلی ہوئی ادرک اور ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ چاپر میں ڈال کر پیس لیں۔
  4. 4 ابلے ہوئے آلوؤں کو میش کرکے اس میں چوپ کی ہوئی سبزیاں،نمک،کالی مرچ اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اس مکسچر سے بڑے سائز کے کوفتے بنا کر درمیان میں ابلا ہوا انڈا رکھ کر بند کر دیں۔
  5. 5 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور تیار کئے ہوئے کوفتوں کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں اور سنہری فرائی کرلیں۔
  6. 6 پین میں چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،دھنیا اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔
  7. 7 ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گریوی گاڑھی ہونے تک پکائیں پھر کوفتوں کو احتیاط سے چھری (گرم پانی میں ڈبو کر) سے درمیان سے کاٹیں اور گریوی میں رکھ دیں۔چار سے پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(738) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Sabziyon K Nargisi Kofte, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sabziyon K Nargisi Kofte is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.