Khatta Meetha Baingan Ka Bharta Recipe In Urdu - Recipe No. 6792

کھٹا میٹھا بینگن کا بھرتہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6792

Khatta Meetha Baingan Ka Bharta Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گول بینگن آدھا کلو
2 ٹماٹر تین سے چار عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
5 ہری پیاز تین سے چار عدد
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 ہری مرچیں دو سے تین عدد
9 کوکنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1توے پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھ کر گرم کریں،پھر اس پر بینگن رکھ کر بڑے پین سے مکمل طور پر ڈھک دیں۔
  2. 2 ہلکی آنچ پر پچیس سے تیس منٹ بینگن کو بھونیں،درمیان میں ایک سے دو مرتبہ الٹ پلٹ کر لیں۔جب اوپر کا چھلکا سیاہ ہو جائے اور بینگن اندر سے اچھی طرح گل جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
  3. 3 ہری پیاز کی پتیاں اور ڈنٹھل کو علیحدہ علیحدہ کاٹ کر رکھ لیں،لہسن اور ہری مرچوں کو باریک چوپ کر کے رکھ لیں۔
  4. 4 بینگن کو ٹھنڈا ہونے پر پانی میں ہاتھ ڈبوتے ہوئے چھیل لیں اور بیج نکال کر بینگن کو کانٹے سے میش کر لیں۔اس پر ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر رکھ لیں۔
  5. 5 پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں،اس میں ہری پیاز اور لہسن ڈال کر چار سے پانچ منٹ فرائی کریں۔
  6. 6 اس میں ہلدی،نمک،زیرہ اور لال مرچ ڈال کر بھونیں،پھر کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
  7. 7 جب ٹماٹر گلنے پر آجائے میش کیا ہوا بینگن ڈال کر ملائیں اور پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر چولہے سے اتار لیں۔
  8. 8 دوپہر کے کھانے پر گرم گرم چپاتیوں کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

(1331) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Vegetable - مزید پاکستانی سبزیوں کے پکوان

Urdu cooking recipe of Khatta Meetha Baingan Ka Bharta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Khatta Meetha Baingan Ka Bharta is a Pakistani Vegetable, and listed in the Pakistani Sabzi. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.