Khubani Ki Pudding (Peach Pudding) Recipe In Urdu - Recipe No. 2812

خوبانی کی پڈنگ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2812

Khubani Ki Pudding (Peach Pudding) Recipe In Urdu

اشیاء:
خشک خوبانی ایک پیالی
انڈے دو عدد
دودھ ایک پیالی
کیک کے ٹکڑے آدھی پیالی
چینی کھانے کے پانچ چمچے
کریم آدھی پیالی
ونیلا ایسنس دو قطرے
ترکیب:
رات کو دو پیالی پانی میں خوبانیاں بھگو دیجئے۔ صبح تک پھول جائیں گی۔ انہیں پانی سے نکال کر گٹھلیاں علیحدہ کر لیجئے۔انڈے توڑ کر کسی برتن میں ڈالیے اور ان میں دودھ اور تین چمچے چینی شامل کرکے پھینٹ لیجئے۔ کیک کے ٹکڑے ملا کر مزید پھینٹ کر رکھ لیجئے۔پڈنگ کے سانچے میں ایک چمچہ چینی ڈال کر گرم کیجئے۔جب چینی پگھل کر براؤن ہو جائے تو سانچے کو آگ سے اُتار کر ہلائیے تاکہ پینڈے میں چینی یکساں طور پر لگ جائے۔ اب اس میں خوبانیاں اور انڈوں کا آمیزہ ڈال دیجئے۔سانچے کا منہ بند کر دیجئے۔ ایک چوڑے منہ والی پتیلی میں اتنا پانی ڈالیے کہ سانچے کا برتن آدھا پانی کے اندر اور آدھا پانی کے باہر رہے۔ پتیلی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے۔ آدھ گھنٹے بعد سانچے کا منہ گھول کر سلائی یا تنکا ڈال کر دیکھئے۔ تنکا یا سلائی صاف باہر آجائے تو پڈنگ تیار ہے۔ ورنہ مزید پکائیے۔جم جائے تو اتار کر ٹھنڈی ہونے دیجئے۔کریم، ایک چمچہ چینی اور ایسنس ملا کر خوب پھینٹ لیجئے اور پھر پڈنگ پر ڈال دیجئے۔ خوبانی کی لذیذ پڈنگ تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(6371) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet - مزید میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Khubani Ki Pudding (Peach Pudding), learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Khubani Ki Pudding (Peach Pudding) is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.