Pehlwani Halwa Recipe In Urdu

پہلوانی حلوہ بنانے کی ترکیب

Pehlwani Halwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

کیلوریز‎

553 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گاجر دو کلو
2 چینی کم ازکم ایک کلو (اپنی پسند کے مطابق تھوڑی کم و بیش کی جا سکتی ہے)
3 پسا ہوا زعفران دو چٹکی
4 جاوتری پسی ہوئی ایک چٹکی
5 بادام کی گری ایک کلو
6 ناریل ایک چھٹانک
7 گھی تین پاؤ
8 پستہ آدھی چھٹانک
9 گری اخروٹ ایک چھٹانک
10 کیوڑہ دو چمچ
11 کھویا ایک پاؤ
12 بالائی آدھا کلو
13 چند دانے الائچی سبز

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سابقہ عمل کی طرح گاجروں کو دھو کر چھیل کر اس کا درمیانی سخت حصہ (کیل) نکال لیں اور انہیں کدوکش کر یں
  2. 2 ڈیڑھ سیر پانی میں چینی ڈال کر ایسا شیرہ بنائیں کہ اس کی تارسی نکلنے لگے
  3. 3 زعفران اور جاوتری کو اس شیرے میں ڈال دیں
  4. 4 دھیمی آنچ پر رکھ کر اس میں کدوکش کی ہوئی گاجر یں ڈال دیں اور بادام پیس کر شامل کر یں بالائی اور کھویا یک جان کر لیں
  5. 5 پانی خشک ہو جائے شیرہ گاڑھا ہو کر گھل مل جائے دودھ بھی مل جائے تو بالائی اور کھوئے کو بھی حلوے کے ساتھ یک جان کر دیں
  6. 6 کڑاہی یا کھلے منہ کے مناسب سے دیگچے میں گھی پکائیں
  7. 7 سبز الائچی بھی ساتھ میں ڈال دیں
  8. 8 جب یہ خوب بھن جائیں تو حلوے کے علاوہ ناریل اور اخروٹ بھی ڈالیں اور ان سب کو خوب بھونیں
  9. 9 جب خوشبو اٹھنے لگے اور گھی چھوڑ دے تو اتار کر کیوڑہ ڈال لیں
  10. 10 تھوڑی دیر ڈھکا رہنے دیں
  11. 11 حلوہ ایک طباق میں نکال لیں
  12. 12 اس پر چاندی کے ورق لگائیں اور ادھر ادھر ناریل، اخروٹ اور پستے کے ریزے حلوے پر حسب منشا سجا لیں

متعلقہ پکوان

(4103) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Pehlwani Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pehlwani Halwa is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.