Chicken Achari Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7425

Chicken Achari Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Chicken Achari Biryani is a famous dish in this region. You can read here Chicken Achari Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chicken Achari Biryani. You can know the complete method to make Chicken Achari Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Chicken Achari Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chicken Achari Biryani below.

چکن اچاری بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7425

Chicken Achari Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو

2 چاول آدھا کلو

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

5 بڑی ہری مرچیں چار سے چھ عدد

6 پیاز تین عدد درمیانی

7 ٹماٹر چار عدد درمیانے

8 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

9 ہلدی ایک چائے کا چمچ

10 دھنیا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ

11 سفید زیرہ کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ

12 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

13 ثابت لال مرچیں آٹھ سے دس عدد

14 ثابت رائی ایک چائے کا چمچ

15 کلونجی آدھا چائے کا چمچ

16 میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ

17 سونف ایک چائے کا چمچ

18 کڑی پتے حسب پسند

19 ہرا دھنیا آدھی گٹھی

20 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک،ادرک لہسن،پسی ہوئی لال مرچ،ہلدی اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر ملائیں اور چکن کو اس سے میرینیٹ کر کے رکھ دیں۔
  2. 2 رائی،کلونجی،میتھی دانہ اور سونف کو کوٹ لیں اور اس میں دھنیا اور زیرہ بھی شامل کر دیں۔
  3. 3 پین میں ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل میں اس مصالحے کو ملا کر ہلکا سا بھون کر ٹھنڈا کر لیں۔
  4. 4 بڑی مرچوں کو درمیان سے چیرا لگا کر (اگر زیادہ چٹپٹا پسند نہ ہو تو مرچوں کے بیج نکال لیں) اس میں یہ مصالحہ تھوڑا تھوڑا بھر دیں۔
  5. 5 اچار کے مصالحے والے پین میں کوکنگ آئل میں کڑی پتے اور ثابت لال مرچیں ڈال کر کڑکڑا لیں۔
  6. 6 پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ وہ مکمل طور پر گل جائیں۔
  7. 7 اس میں چکن ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  8. 8 دوسری طرف چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگونے کے بعد نمک اور کڑی پتے ملے ہوئے پانی میں ایک کنی ابال کر چھان لیں۔
  9. 9 چکن گلنے پر آ جائے تو اس میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور بھری ہوئی مرچیں رکھ کر اوپر سے اُبلے ہوئے چاول ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  10. 10 اچھی طرح ملا کر ڈش میں نکالیں اور اپنے خاص تہوار کو مزید خوبصورت اور ذائقہ دار بنائیے۔

(3255) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Chicken Achari Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Achari Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.