Mutton Handi Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6783

Mutton Handi Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Mutton Handi Biryani is a famous dish in this region. You can read here Mutton Handi Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Mutton Handi Biryani. You can know the complete method to make Mutton Handi Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Mutton Handi Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Mutton Handi Biryani below.

مٹن ہانڈی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6783

Mutton Handi Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت ایک کلو

2 چاول تین پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ

5 پیاز تین عدد درمیانی اور چار عدد چھوٹی

6 ٹماٹر تین عدد درمیانے

7 آلو چار عدد درمیانے

8 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

10 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

11 ہلدی ایک چائے کا چمچ

12 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

13 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

14 دہی ایک پیالی

15 ہرا دھنیا ایک گٹھی

16 زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ

17 کیوڑہ ایسنس ایک چائے کا چمچ

18 فریش کریم آدھی پیالی

19 لیموں ایک عدد

20 مکھن دو کھانے کے چمچ

21 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دھو کر خشک کئے ہوئے گوشت کو ایک برتن میں رکھ کر اس پر نمک،لال مرچ،ہلدی،پسا ہوا دھنیا،چھوٹی چھلی ہوئی ثابت پیاز اور ثابت ٹماٹر (سرے کاٹ کر) ڈال کر رکھ لیں۔
  2. 2 مٹی یا المونیم کی ہانڈی میں مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر اس میں ثابت گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں۔
  3. 3 پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر دو سے تین منٹ بھونیں اور گوشت کو تمام مصالحے سمیت ڈال دیں۔اچھی طرح ملا کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 علیحدہ پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں،پھر اس میں آلوؤں کو بھی ہلکی آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔
  5. 5 دہی کو پھینٹ کر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز،باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور زردے کا رنگ ملا کر رکھ لیں۔
  6. 6 چاولوں کو دھو کر بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔
  7. 7 گوشت گلنے پر آجائے تو ہلکا سا بھون لیں تاکہ ٹماٹر اور پیاز بھی یکجان ہو جائے اور اس میں دہی کا مکسچر اور کیوڑہ ایسنس ڈال دیں۔
  8. 8 اوپر سے چاولوں کو ڈال کر پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑکیں اور کریم ڈال کر لیموں کا رس ڈال دیں۔
  9. 9 ہانڈی کو اچھی طرح بند کرکے توے پر رکھ دیں۔
  10. 10  چار سے پانچ منٹ آنچ درمیانی رکھیں پھر آنچ ہلکی کرکے دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(3882) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Mutton Handi Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Handi Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.