Matka Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6510

Matka Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Matka Biryani is a famous dish in this region. You can read here Matka Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Matka Biryani. You can know the complete method to make Matka Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Matka Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Matka Biryani below.

مٹکا بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6510

Matka Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت /چکن آدھا کلو

2 چاول دو پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

5 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا

6 پیاز تین عدد درمیانی

7 ٹماٹر تین عدد درمیانے

8 آلو تین عدد درمیانے

9 دہی ایک پیالی

10 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

11 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

12 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

13 جائفل جوتری پساہوا آدھا چائے کا چمچ

14 خشک آلو بخارے تین سے چار عدد

15 چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

16 ہرادھنیا آدھی گٹھی

17 پودینہ آدھی گٹھی

18 کڑی پتے چند پتے

19 زردے کا رنگ ایک چٹکی

20 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دو کھانے کے چمچ دہی میں زردے کا رنگ ملا کر پھینٹ لیں ۔باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے رکھ لیں۔
  2. 2 ایک پیالی پانی میں نمک ،ادرک لہسن ،گرم مصالحہ، جائفل جوتری ،دہی ،پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچ اور کوکنگ آئل ڈال کر پھینٹ لیں۔
  3. 3 گوشت کو اس میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں ،پھر آنچ ہلکی کردیں(چکن کی صورت میں درمیانی آنچ پر پکائیں)
  4. 4 گوشت کے ادھ گلا ہونے پر اس میں آلو کے ٹکڑے ڈال دیں اور ساتھ ہی زردے کا رنگ ملی ہوئی دہی شامل کردیں۔
  5. 5 آلو گل جائے تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے(آدھی پیالی پانی میں بھگوئے ہوئے )ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 چاولوں کو دھوکر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں ،پھر نمک ملے پانی میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور کڑی پتے ڈال کر ابالیں اور اس میں چاولوں کو تین سے چار منٹ ابال کر چھان لیں۔
  7. 7 پھیلے ہوئے مٹی کے مٹکے میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل لگائیں اور اسے گرم کرلیں۔پھر اس میں گوشت کے مکسچر کو ڈالیں اور اس پر باریک کٹا ہوا ہرادھنیا ،پودینہ، چاٹ مصالحہ اور چاول ڈال دیں۔
  8. 8 اوپر سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اسے المونیم فوائل سے مکمل طور پر بند کردیں ہلکی آنچ پر بیس سے پچیس منٹ دم پر رکھ دیں ۔چولہے سے اتار کر پندرہ سے بیس منٹ بند رہنے دیں۔

(5818) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Matka Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Matka Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.