Fish Vegetable Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6818

Fish Vegetable Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Fish Vegetable Biryani is a famous dish in this region. You can read here Fish Vegetable Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fish Vegetable Biryani. You can know the complete method to make Fish Vegetable Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Fish Vegetable Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fish Vegetable Biryani below.

فش ویجیٹیبل بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6818

Fish Vegetable Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی کے قتلے آدھا کلو

2 چاول تین پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

5 پیاز دو عدد درمیانی

6 آلو دو عدد درمیانے

7 گاجر دو عدد درمیانی

8 مٹر ایک پیالی

9 شملہ ایک عدد

10 ٹماٹر تین عدد درمیانے

11 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

12 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

13 ہلدی پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

14 میتھی دانہ چند دانے

15 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ

16 کڑی پتہ چند پتے

17 ہری مرچیں تین سے چار عدد

18 پودینہ دو کھانے کے چمچ

19 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مچھلی کے بغیر کانٹے کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھ لیں۔پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں،آلوؤں کو چھیل کر چار ٹکڑے کر لیں،گاجر اور شملہ مرچ کو بھی چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ ہلکا گرم کریں اس میں میتھی دانہ،رائی ،کڑی پتہ اور ہری مرچیں ڈال کر کڑکڑائیں،پھر پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔
  3. 3 ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں پھر آلو،گاجر،مٹر اور ٹماٹر ڈال کر ملائیں۔
  4. 4 آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ تمام سبزیاں اچھی طرح گل جائیں اور تیل علیحدہ ہو جائے۔
  5. 5 نمک،لال مرچ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر بھونیں،پھر مچھلی کے قتلے ڈال دیں۔
  6. 6 تین سے چار منٹ پکا کر احتیاط سے پین کو کپڑے سے پکڑ کر ہلا لیں تاکہ مچھلی پر ہر طرف مصالحہ لگ جائے۔
  7. 7 چاولوں کو نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال لیں اور اتارتے ہوئے اس میں باریک کٹا ہوا پودینہ شامل کر دیں۔
  8. 8 چاولوں کا پانی اچھی طرح چھلنی میں نکال لیں۔بڑے پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں پھر اس پر سبزیوں اور مچھلی کا مصالحہ رکھیں دوبارہ سے چاول ڈال کر آدھی پیالی پانی میں زردے کا رنگ ملا کر چھڑک دیں۔
  9. 9 ڈھک کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ رکھیں پھر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(2548) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Fish Vegetable Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish Vegetable Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.