Biryani Cake Recipe In Urdu - Recipe No. 6839

بریانی کیک بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6839

Biryani Cake Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن کے پارچے آدھا کلو
2 چاول تین پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
5 ہری چٹنی آدھی پیالی
6 لال مرچوں کی چٹنی آدھی پیالی
7 بریانی مصالحہ دو کھانے کے چمچ
8 پیاز تین عدد درمیانی
9 ٹماٹر تین عدد درمیانے
10 آلو دو عدد درمیانے
11 دہی آدھی پیالی
12 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
13 زردے کا رنگ حسب پسند
14 کیوڑہ ایسنس چند قطرے
15 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بریانی مصالحہ بنانے کے لئے ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،نمک،ایک چائے کا چمچ لال مرچ،پسا ہوا دھنیا زیرہ ایک کھانے کا چمچ اور ایک چائے کا چمچ پسا ہوا گرم مصالحہ ملا لیں۔آلوؤں کو ابال کر فرائی کر لیں۔
  2. 2 چکن کے آدھے پارچوں کو نمک اور ہری چٹنی سے میرینیٹ کر لیں اور آدھوں کو لال چٹنی میں نمک ملا کر میرینیٹ کر لیں۔
  3. 3 باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں،پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر اور بریانی مصالحہ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔
  4. 4 میرینیٹ کئے ہوئے چکن کو گرل کرکے رکھ لیں،چاولوں کو ثابت گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر رکھ لیں۔
  5. 5 رنگ کیک پین کو چکنا کرکے پہلے (ایک کنی ابال کر رکھے ہوئے) چاولوں کی تہہ لگائیں،پھر مصالحے کے ساتھ ہرے چکن کو پھیلا کر رکھیں،اس پر لال مصالحہ چکن اور آلو ڈال کر مصالحہ ڈالیں اور آخر میں پھر سے چاول ڈال دیں۔
  6. 6 اوپر سے دہی میں زردے کا رنگ پھینٹ کر ڈالیں اور کیوڑہ ایسنس چھڑک کر المونیم فوائل سے بند کر دیں۔
  7. 7 گرم کئے ہوئے اوون میں 160C پر دس سے پندرہ منٹ رکھ کر نکال لیں۔

(737) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

Urdu cooking recipe of Biryani Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Biryani Cake is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.