Nawabi Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6855

نوابی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6855

Nawabi Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کی چانپیں آدھا کلو
2 چکن لیگ پیس آدھا کلو
3 چاول تین پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
6 پیاز تین عدد درمیانی
7 ٹماٹر تین عدد
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
10 دہی آدھی پیالی
11 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
12 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
14 کھویا آدھی پیالی
15 بادام پستے ایک پیالی
16 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن اور چانپوں کو صاف پانی سے دھو لیں اور چکن کو فریج میں رکھ دیں۔
  2. 2 ہری مرچیں،ہرا دھنیا،زیرہ،ادرک لہسن اور آدھی پیالی بادام پستوں کو دہی کے ساتھ بلینڈر میں پیس کر پیسٹ بنا لیں۔
  3. 3 پھر اس میں نمک ملا کر چانپوں کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  4. 4 پیاز کو باریک کاٹ کر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے رکھ لیں اور اسی پین میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں۔
  5. 5 پھر اس میں مصالحہ لگی ہوئی چانپیں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  6. 6 جب چانپیں ادھ گلی ہو جائے تو اس میں لال مرچ اور چکن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور ٹماٹر کے قتلے ڈال کر ڈھک دیں۔
  7. 7 چاولوں کو چھلے ہوئے بادام پستے اور چھوٹی الائچی کے ساتھ نمک ڈال کر ایک کنی ابال لیں اور چھلنی میں چھان لیں۔
  8. 8 بڑے پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں اور اس پر چانپ اور چکن والا مصالحہ ڈال دیں۔
  9. 9 اوپر سے فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر بقیہ چاول ڈال دیں اور کھویا ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(1082) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

Urdu cooking recipe of Nawabi Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Nawabi Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.