Paneer Kabab Recipe In Urdu

پنیر کے کباب بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Paneer Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Paneer Kabab is a Punjabi Samosa, Pakora, Kebab Aur Snacks, and listed in the Punjabi Samosa, Pakora, Kabab and snacks. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 10 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Paneer Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

10 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

کیلوریز‎

390 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 پنیر ایک پاؤ کا پیکٹ
2 ڈبل روٹی کے توس چھ عدد
3 کچاسفید زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
4 لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
5 سفید زیرہ بھنا ہوا(پسا ہوا ) آدھا چائے کا چمچ
6 بادام دس عدد باریک کچل لیں
7 پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
8 نمک حسبِ ذائقہ
9 ادرک ایک چھوٹا سا ٹکڑا
10 ہری مرچ چار عدد
11 انڈہ ایک عدد
12 ڈبل روٹی کا چورا ایک پیالی
13 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے پنیر کو کدو کش کر لیں اور گرائنڈر میں پیس لیں
  2. 2 پھر ڈبل روٹی کے توس کے چاروں کنارے کاٹ کر باریک کر لیں
  3. 3 پنیر، سارے مصالحے اور کرمبز شامل کر کے تقریباََ بیس منٹ کیلئے رکھ دیں
  4. 4 پھر ہاتھوں میں ذرا سی چکنائی لگا کر کوفتے جیسے کباب بنالیں
  5. 5 ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں
  6. 6 ہلکی آنچ میں فرائی کرلیں
  7. 7 جب گولڈن براؤن ہوجائیں تو نکال لیں اور گرم گرم پیش کریں

متعلقہ پکوان

(5273) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Samosa, Pakora, Kebab Aur Snacks - مزید پنجابی سموسے، پکوڑے، کباب اور دیگر سنیکس

More Recipes - مزید تراکیب