Brain Cutlets Recipe In Urdu - Recipe No. 6652

برین کٹلٹس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6652

Brain Cutlets Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گائے کا مغز ایک عدد
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
5 ہلدی ایک چائے کا چمچ
6 انڈا ایک عدد
7 ڈبل روٹی کے سلائسز پانچ سے چھ عدد
8 ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا دو سے تین کھانے کے چمچ
9 ہری مرچیں تین سے چار عدد
10 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گائے کے مغز کو دھونے سے پہلے کچھ دیر فریزر میں رکھیں پھر پانی میں ڈال کر اس کی اوپر کی جھلی احتیاط سے نکال لیں۔
  2. 2 پھر پھیلے ہوئے پین میں آدھی پیالی پانی میں ادرک لہسن،نمک،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر رکھیں۔جب پانی کو ابال آجائے تو اس میں صاف کیا ہوا گائے کا مغز ڈال کر ڈھک کر ابالنے رکھ دیں۔
  3. 3 درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب پانی خشک ہونے پر آجائے(درمیان میں ایک مرتبہ احتیاط سے پلٹ لیں) تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
  4. 4 مکمل ٹھنڈا ہونے پر اس کے پانچ سے چھ ٹکڑے کر لیں،ڈبل روٹی کے سلائسز کو کاٹ لیں۔
  5. 5 انڈے کو پھینٹ کر اس میں نمک،کالی مرچ،ہرا دھنیا اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کر دیں۔
  6. 6 برش کی مدد سے ڈبل روٹی کے سلائس پر پھینٹا ہوا انڈا لگائیں پھر مغز کا قتلہ رکھ کر دوبارہ اوپر سے انڈا لگائیں اور آخر میں اس پر ڈبل روٹی کا چورا چھڑک دیں۔
  7. 7 اسی طرح تمام کٹلٹس تیار کرکے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔

(466) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cutlets And Kabab - مزید کٹلس اور کباب

Urdu cooking recipe of Brain Cutlets, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Brain Cutlets is a Cutlets And Kabab, and listed in the Cutlus aue Kebab. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.