Quick Rasgulla Recipe In Urdu

رس گلے بنانے کی ترکیب

Quick Rasgulla  Recipe In Urdu


اجزاء:
دودھ ڈیڑھ کلو
چینی دوکلو
لیموں ایک عدد
میدہ 150گرام
کھویا 150گرام
بادام گری چھلکا اتار کر 150گرام
پستہ 30گرام
عرق گلاب حسب ضرورت
ترکیب:
ایک کھلے منہ کے پتیلے میں دودھ ڈالکر چولھے پر چڑھادیں ایک جوش آجائے تو اس میں لیموں کا رس ڈال دیں اور پکنے دیں ۔دودھ پھٹ جائے تو باریک ململ کے کپڑے میں ڈال کر کسی اونچی جگہ پر لتکا دیں ۔ دودھ کا پانی نکلنے کے بعد پنیر بن جائے۔اب پنیر کو ہاتھ سے مسل لیں پھر دونوں کو کانٹے سے پھینٹ لیں۔بادام پیس کر باریک آٹا سا بنا لیں ۔ اور اس کو پنیر کھوے اور میدہ میں ملا دیں پھر تینوں کو خوب پھینٹیں اور ہاتھوں سے خوب گوندھیں سب کچھ یکجان ہو جائے تو گولے بنا لیں یا پھر ان کو بیضوی شکل بھی دی جاسکتی ہے ۔چینی میں دو سو پچاس گرام پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی بنائیں ۔اب اس یں ہولے ڈال کر پکنے دیں ۔ہلکی آنچ پر کائیں ۔نرم ہو جائیں اور پھول جائیں تو اتار کر گلاب کا عرق چھڑک دیں ایک کھلے منہ کے ڈونگے میں شیرہ ڈالیں ۔اس میں رس گلے ڈال دیجئے ۔ہر رس گلے پر باریک پستہ لگا دیں ۔سونے کے ورق بھی لگائے جا سکتے ہیں ۔
(نوٹ)بادام کی جگہ ناریل ، پستہ ، یا چھوہارے بھی ڈالے جاسکتے ہیں ۔اس قسم کے رس گلوں پر براہ گری بہت اچھا رہتا ہے ۔اس سے رس گلوں کے ذائقے میں اضافہ ہوتا ہے ۔

متعلقہ پکوان

(3705) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Meethe Pakwan - مزید پنجابی میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Quick Rasgulla , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Quick Rasgulla is a Punjabi Meethe Pakwan, and listed in the Punjabi Desserts and Sweets. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.