Lemon Souffle Recipe In Urdu

لیمن سوفلے بنانے کی ترکیب

Lemon Souffle Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

کیلوریز‎

51 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 انڈے (زردی اور سفیدی الگ کی ہوئی) پانچ عدد
2 جیلی کرسٹلز آدھا پیکٹ
3 چینی (پسی ہوئی ) ایک سو گرام
4 لیموں (رس) ایک عدد
5 مکھن پچیس گرام
6 پانی ایک پیالی
7 گاڑھی کریم دو پیالی
8 خشک میوہ (کترا ہوا) آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1جیلی کرسٹلز ، انڈوں کی زردیاں اور مکھن کو ایک پیالی پانی میں ملا لیں
  2. 2 ہلکی آنچ پر مسلسل چمچ چلاتے ہوئے کسٹرڈ بنائیں اور کسٹرڈ کو سیٹ ہونے کے لئے آدھے گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھیں
  3. 3 انڈوں کی سفیدیوں کو بے لچک ہونے تک پھینٹ لیں
  4. 4 ایک دفعہ انڈے کی سفیدیاں پھولی ہوئی ہو جائیں تو ان میں چینی اور لیموں کا رس شامل کر یں اور دوبارہ پھینٹ لیں
  5. 5 اچھی طرح ملا کر کسٹرڈ میں شامل کر یں اور جمنے دیں
  6. 6 کریم کو برف کے پیالے کے اوپر پھینٹیں
  7. 7 پیش کرنے سے ذرا پہلے فریج سے نکالیں اور پھینٹی ہوئی کریم اس پر ڈالیں اور کترے ہوئے خشک میوے سے گارنش کر یں

متعلقہ پکوان

(3706) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet - مزید میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Lemon Souffle, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lemon Souffle is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.