Raisani Koftay Recipe In Urdu - Recipe No. 2006

رئیسانی کوفتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2006

Raisani Koftay Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ ایک کلو گرام
پیاز تین گٹھی
لہسن دس جوے
گھی ایک پیالی
دہی آدھی پیالی
پسی ہوئی سونٹھ ایک چمچہ
خشخاش تین چمچے
تل سفید دو چمچے
سونف دو چمچے
زیرہ ایک چمچہ
الائچی بڑی تین عدد
سیاہ مرچ ایک چمچہ
مرچ تین عدد
نمک حسب ذائقہ
سبز مرچ حسب ذائقہ
دھنیا حسب ذائقہ
ٹماٹر دو یا تین عدد
ترکیب:
تین چمچے دہی ایک پیاز اور آدھے سب مسالے خشخاش پوری باریک پیس کر حسب ذائقہ نمک مرچ کے ساتھ قیمہ میں ملا دیں ۔قیمے کو پہلے سل یا گرائینڈر میں باریک کر یں ۔درمیا نہ سائز کے کوفتے بنا کر رکھ لیں ۔اب بگھارکر تیار کریں ۔ ایک چمچہ بھر گھی فرائی پین میں ڈال کرتل ،سونف کا سونٹھ، زیر ے کو ہلکا سا فرائی کر کے باریک پیس لیں اور دہی میں ملا دیں باقی دو پیاز کے لچھے کتر کر گھی میں براؤن کریں ۔لہسن کے جوے پیس کر ڈال دیں۔ خوب براؤن ہو جائے تو دہی کا آمیزہ ڈال کر بھونیں ۔ حسب ذائقہ نمک مرچ بھی ڈال دیں ٹماٹر کے تراشے ڈال کر بھونیں ۔آدھی پیالی پانی ڈال کر پکنے دیں پانی خشک ہونے تک بھون لیں ۔ گھی الگ ہو جائے تو ایک پیالی پانی ڈال کر کوفتے چن دیں ۔پانی خشک ہو جائے تو ایک بار پھربھونیں تاکہ قیمہ کی بسا ند مر جائے گھی الگ ہو جائے تو ڈش میں نکال کر کٹا ہوا ہرا دھنیا بیج نکال کر ہری مرچ کے تراشے ،پساہوا گرم مسالا چھڑک کر میز پر لے جائیں۔

متعلقہ پکوان

(4746) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Raisani Koftay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Raisani Koftay is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.