Siri Paye Recipe In Urdu - Recipe No. 6727

سری پائے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6727

Siri Paye Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

180 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کے پائے چھ عدد
2 بکرے کی سری ایک عدد
3 زعفران آدھا چائے کا چمچ
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ
6 پیاز چار عدد درمیانی
7 ٹماٹر تین عدد درمیانے
8 ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ
9 ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ
10 سونف دو کھانے کے چمچ
11 لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
12 دھنیا پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
13 ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
14 دہی ایک پیالی
15 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
16 سفید زیرہ(بھنا ہوا کٹا ہوا)ایک کھانے کا چمچ
17 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
18 پودینہ آدھی گٹھی
19 ہری مرچیں تین سے چار عدد
20 ادرک باریک کٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
21 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پایوں کو خشک آٹے میں لتھیڑ کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھیں پھر اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں۔
  2. 2 سری کے چھوٹے ٹکڑے کرکے دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔
  3. 3 دو پیاز کو باریک کاٹ لیں،زعفران کو ہلکا سا سینک لیں اور چورا کرکے گرم دودھ میں ملا لیں۔
  4. 4 چھ سے آٹھ پیالی ابلتے ہوئے پانی میں پائے ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں،ابال آنے پر اوپر آنے والا جھاگ نکال لیں۔
  5. 5 پھر آنچ ہلکی کر کے دو موٹی کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور صاف ستھرے ململ کے کپڑے میں سونف اور ثابت دھنیے کی پوٹلی بنا کر ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر دو سے تین گھنٹے پکائیں۔
  6. 6 پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
  7. 7 ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائے۔
  8. 8 سری کی بوٹیاں اور دہی ڈال کر مزید چند منٹ بھونیں پھر ساتھ ہی یخنی سے نکال کر پائے شامل کر دیں۔
  9. 9 تیل علیحدہ ہونے تک بھون کر پائے کی یخنی چھان کر ڈالیں اور سری کو مکمل گلنے تک پکائیں۔
  10. 10 پھر زیرہ،اور گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(596) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Siri Paye And Paya - مزید سری پائے اور مختلف اقسام کے پائے

Urdu cooking recipe of Siri Paye, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Siri Paye is a Siri Paye And Paya, and listed in the Mutton Siri Paye and Beef Siri Paye. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 180 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.