Soya Daal Recipe In Urdu - Recipe No. 6784

سویا دال بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6784

Soya Daal Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مونگ کی دھلی دال دو پیالی
2 تازہ سویا ایک پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن باریک کٹا ہوا چار سے چھ جوئے
5 پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
6 ٹماٹر دو عدد چھوٹے
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 کوکنگ آئل دو سے تین کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دال کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں،کڑاہی میں کوکنگ آئل میں پیاز اور لہسن کو سنہرا فرائی کریں۔
  2. 2 زیرہ اور ہری مرچیں ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر دال کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور تیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کریں۔
  3. 3 نمک اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ کر ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ٹماٹر کے پانی میں دال گل جائے تو ہلکا سا بھون کر باریک کٹا ہوا سویا ڈالیں اور تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔
  4. 4 ڈش میں نکال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔تازہ سویا کے ساتھ دال بہت مزہ دیتی ہے۔

(884) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Daal - مزید مختلف اقسام کی مکس اور متفرق دالیں

Urdu cooking recipe of Soya Daal, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Soya Daal is a Mix Daal, and listed in the mixed dal. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.