Mutton Chana Dal Masala Recipe In Urdu

مٹن چنا دال مصالحہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mutton Chana Dal Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Chana Dal Masala is a Mix Daal, and listed in the mixed dal. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mutton Chana Dal Masala Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

350 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 چنے کی دال ایک پاؤ ابلی ہوئی
3 دہی ایک پاؤ
4 لہسن تین کھانے کے چمچ کٹا ہوا
5 ادرک دو کھانے کے چمچ کٹا ہوا
6 ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
7 لال مرچ دو کھانے کے چمچ کٹی ہوئی
8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 نمک حسب ذائقہ
10 تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
11 پیاز دو سے تین عدد کٹی ہوئی
12 ٹماٹردو سے تین عدد کٹے ہوئے
13 ہری مرچ آٹھ سے دس عدد ثابت
14 کلونجی آدھا چائے کا چمچ
15 ہرا دھنیا آدھی گٹھی کٹا ہوا

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پیالے میں دہی ،لہسن،ادرک،ہلدی پاؤڈر،کٹی ہوئی لال مرچ،سفید زیرہ اور نمک ملا کر گوشت پر اچھی طرح سے لگائیں اور ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں
  2. 2 اب ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز کو شامل کریں اور ہلکا فرائی کرلیں
  3. 3 پھر اس میں ٹماٹر اور گوشت کا آمیزہ شامل کرکے اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ مٹن تیل چھوڑ دے
  4. 4 اب اس میں چنے کی دال اور دو کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں
  5. 5 آمیزہ خشک ہونے سے پہلے ہری مرچ اور کلونجی شامل کریں اور مکس کر لیں
  6. 6 جب مصالحہ خشک ہوجائے تو ڈش نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کرلیں اور سرو کریں

متعلقہ پکوان

(4257) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Daal - مزید مختلف اقسام کی مکس اور متفرق دالیں

More Recipes - مزید تراکیب