Stir Fried Sliced Meat Recipe In Urdu

سٹر فرائڈ سلائسڈ میٹ بنانے کی ترکیب

Stir Fried Sliced Meat Recipe In Urdu

اجزاء:
گوشت 125گرام
ڈرائڈ ٹری ائرز 20گرام
سوئی سوس دس ملی لیٹر
ایم ایس جی 1.5گرام
سیسم آئل 0.5ملی لیٹر
سلاد یا کھیرا پچاس گرام
نمک 0.5گرام
سرکہ دس ملی لیٹر
ویجی ٹیبل آئل 30ملی لیٹر

ترکیب تیاری :
گوشت کو پتلے سلائسوں میں کاٹیں۔ سبز یاں بہتے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کسی برتن میں ٹری ائیرز گرم پانی میں 30منٹ بھگوئیں ۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ اور سلائس کاٹ لیں۔
پکانے کی ترکیب:
پین کو تیز آگ پر رکھیں ۔ اس میں تیل ڈال کر اتنا گرم کر یں کہ دھواں دینے لگے۔ اس میں گوشت کے سلائس ڈال کر اتنا سٹر فرائی کر یں کہ ان کی رنگت ہلکی براؤن ہو جائے۔اب اس میں سوئی سوس ، سرکہ، ایم ایس جی اور نمک ڈال کر آہستہ آہستہ سٹر کر یں، سیسم آئل شامل کر دیں۔ پلیٹ میں ڈال کرپیش کریں۔
فیملی سٹائل ڈشوں میں اجزا میں بڑی ورائٹی کی گنجائش ہے۔ چینی بند گوبھی، ایگ پلانٹ ، فرائڈ بین کرڈ، فرش براڈ بین ،چینی، کھمبوں ، ڈرائڈ بین کرڈا ورہری بڑی مرچوں کو بھی اس ڈش میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ پکوان

(4500) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Beef Steak - مزید بیف اسٹیک

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Stir Fried Sliced Meat, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Stir Fried Sliced Meat is a Beef Steak, and listed in the beef steak. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.