Mughlai Mutton Malai Recipe In Urdu - Recipe No. 6669

مغلئی مٹن ملائی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6669

Mughlai Mutton Malai Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 فریش کریم آدھی پیالی
5 کاجو پسے ہوئے تین کھانے کے چمچ
6 فرائی پیاز آدھی پیالی
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 دھنیا پسا ہوا ڈیڑھ چائے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 چھوٹی الائچی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
11 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
12 دہی ایک پیالی
13 ہری مرچیں دو سے تین عدد
14 پودینہ چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ
15 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر پیالے میں رکھیں اور اس میں نمک،ادرک لہسن،دہی،لال مرچ،دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کر میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  3. 3 جب گوشت گلنے پر آجائے اور پانی خشک ہونے لگے تو اس میں فرائی پیاز،چوپ کیا ہوا پودینہ،لمبی کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر ملائیں۔
  4. 4 اور آخر میں فریش کریم میں پسے ہوئے کاجو ملا کر گوشت میں شامل کر دیں۔
  5. 5 ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔

(707) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Mughlai Mutton Malai, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mughlai Mutton Malai is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.