Stuffed Fried Karele Recipe In Urdu

اسٹفڈ فرائی کریلے بنانے کی ترکیب

Stuffed Fried Karele Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کریلے آدھا کلو
2 چکن کا قیمہ 200گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
5 ہری پیاز دو سے تین عدد
6 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
7 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
8 سویاساس دو کھانے کے چمچ
9 سرکہ دو کھانے کے چمچ
10 کارن فلار دوکھانے کے چمچ
11 ا نڈا ایک عدد
12 کوکنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کریلوں کو صاف دھو کر ان کے موٹے قتلے کاٹ لیں،پھر درمیان سے بیج نکال کر ابلتے ہوئے پانی میں نمک ڈال کر دو سے تین منٹ ابالیں اور چھلنی میں چھان لیں۔
  2. 2 قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح پانی خشک کرلیں ،پھر اسے پیالے میں ڈال کر اس میں چوپ کی ہوئی ہری پیاز(صرف سفید ڈ نٹھل)نمک،ادرک لہسن ،کالی مرچ ،لال مرچ ،سویاساس ،سرکہ ،کارن فلار اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
  3. 3 قیمے کو پندرہ سے بیس منٹ فریج میں رکھنے کے بعد اسے پائپنگ بیگ میں بھر لیں ،فرائینگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور ا س میں کریلے کے رنگز رکھ دیں۔
  4. 4 قیمے کو پائپنگ بیگ سے احتیاط سے کریلے کے رنگز میں بھر دیں اور انھیں درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے سنہری فرائی کرلیں۔

(583) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Karela - مزید کریلے پکانے کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Stuffed Fried Karele, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Stuffed Fried Karele is a Karela, and listed in the Bitter melon. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.