Masala Bharay Karelay Recipe In Urdu

مصالحہ بھرے کریلے بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Masala Bharay Karelay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masala Bharay Karelay is a Karela, and listed in the Bitter melon. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Masala Bharay Karelay Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

40 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 بڑے بڑے کریلے آدھا سیر
2 انار دانہ ایک چھٹانک
3 ہری مرچ آٹھ عدد
4 گھی ایک پاؤ
5 پیاز ایک پاؤ
6 سرخ مرچ اور نمک حسب ضرورت
7 لہسن اور ادرک پیسا ہوا چائے کا آدھا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کریلوں کو اچھی طرح سے کھرچ لیں اور پیٹ چاک کر کے بیج نکال دیں اور پھر ایک گھنٹے کے لئے نمک لگا کر رکھ دیں
  2. 2 لہسن، ادرک ، نمک، سرخ مرچ، پیاز، انار دانہ ملا کر پیس لیں
  3. 3 ہری مرچ بھی ان کے ساتھ پیس لیں
  4. 4 پھر کریلوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرنے کے بعد تھوڑے سے مصالحے کے سوا تمام مصالحہ ان کریلوں میں بھر دیں اور ان کو کسی دھاگے سے باندھ دیں
  5. 5 پھر کسی دیگچی یا فرائنگ پین میں گھی ڈال کر ان کو اس گھی میں تل لیں یہاں تک کہ کریلے اچھی طرح سرخ ہو جائیں
  6. 6 پھر بچا ہوا مصالحہ ڈال کر ان کو تھوڑا سا بھون لیں اور بعد میں دم پر رکھ دیں
  7. 7 تقریباً دس منٹ کے بعد ان کو اتار لیں
  8. نوٹ

  9. 1 مصالحے کے ساتھ ابلے ہوئے آلوؤں کے ٹکڑے، دال، کالے چنے، کابلی چنے یا پھر تلے ہوئے بینگن اور ٹماٹر بھی بھرے جا سکتے ہیں
  10. 2 مصالحے بھرے کریلے تیار ہیں
  11. 3 ان میں کڑواہٹ بالکل نہیں ہو گی
  12. 4 یہ ڈش چھ افراد کے لئے کافی ہے

متعلقہ پکوان

(4957) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Karela - مزید کریلے پکانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب