Achar Moli Three Tips in Urdu - Achar Moli Three Totkay - Tip No. 1233

Urdu Totkay Achar Moli Three اچار مولی (Tip No. 1233) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achar Moli Three Recipe In Urdu

اچار مولی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1233

اشیاء :
مولی ایک کلو گرام
رائی پچاس گرام
سرکہ ایک بوتل
سرخ مرچ پچیس گرام
نمک حسب پسند
ترکیب:
مولیوں کو چھیل کر کم از کم پانچ لیٹر پانی میں ڈال کرا ٓگ پر چڑھا دیں ۔ مولیوں کو پانی میں اچھی طرح سے ڈوبا ہوا ہونا چاہیے۔ ہلکی آنچ پر ان کو پکاتے (ابالتے )رہیں اور جب پانی آدھارہ جائے تواتار کر برتن میں اس پانی سمیت محفوظ کر لیا جائے۔ اس میں ایک بوتل سرکہ ڈال دیا جائے۔ رائی مرچ اور نمک ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں اور دو ہفتے کے بعد مولی کا نہایت عمدہ اچار تیار ہو جائے گا۔مولی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر استعمال کر یں۔ یہ تہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین اچار ہے۔ کھانے میں بے حد لذت اور چٹخارے دار ہو تاہے۔

More From Pickle