Achari Maghaz Tips in Urdu - Achari Maghaz Totkay - Tip No. 7304

Urdu Totkay Achari Maghaz اچاری مغز (Tip No. 7304) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Maghaz, Gurda And Kapoora in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achari Maghaz Recipe In Urdu

اچاری مغز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7304

مغز کو دس منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں،پھر فریزر سے نکال کر چٹکی سے اس کی اوپر کی جلد اٹھائیں تو ساتھ ہی تمام رگیں بھی نکل آئے گی اور یہ مکمل طور پر صاف ہو جائیں گے۔
پھر اسے دھو کر پین میں ڈالیں اور اس میں آدھی پیالی پانی اور ہلدی ڈال کر ڈھک دیں،درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔
چولہے سے اُتار کر اچھی طرح ٹھنڈا ہونے دیں پھر ہر مغز کے دو سے تین ٹکڑے کر لیں۔
پیاز اور ٹماٹر کو چوپ کر لیں۔دھنیا،زیرہ،سونف،کلونجی اور میتھی دانے کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
کوکنگ آئل میں پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔ادرک لہسن،ٹماٹر اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
اُبلے ہوئے مغز کے ٹکڑے ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ملائیں اور کٹا ہوا مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر چولہے سے اُتار لیں۔
اس زبردست ڈش کو آپ اپنی پسند کے مطابق چپاتی یا پراٹھے کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں۔

More From Maghaz, Gurda And Kapoora