Gurday Aur Adrak Ka Salad Tips in Urdu - Gurday Aur Adrak Ka Salad Totkay - Tip No. 850

Urdu Totkay Gurday Aur Adrak Ka Salad گرُدے اور ادرک کا سلاد (Tip No. 850) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Maghaz, Gurda And Kapoora in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gurday Aur Adrak Ka Salad Recipe In Urdu

گرُدے اور ادرک کا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 850

اجزاء:
گُردے ایک کلو گرام
ہرا پیاز باریک کترا ہوا ایک عدد
سفید سرکہ 1/3کپ
ٹماٹر چھلکے کے بغیر 3عدد
ڈریسگ کے لئے :
ٹماٹر کا جوس 2کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل 3کھانے کا چمچ
لیمن جوس 6کھانے کا چمچ
کیسٹر شوگر کھانے کا چمچ
ادرک پسا ہوا ایک درمیانہ ٹکڑا
نمک،کالی مرچ حسب ذائقہ
پودینے کی پتیاں حسب ضرورت
تیار کرنے کا طریقہ:
گُردوں کو اچھی طرح دھو لیں ۔ ایک بڑے برتن میں ہرا پیاز اور سرکہ ڈال کر تیز آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں ۔اب اس میں گُردے ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ابالیں۔
جب گُردے گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو انہیں نکال کر کسی بڑی پلیٹ میں رکھ کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔ ٹماٹر وں کوکا ٹیں اور ان کے بیج نکال کر گُردوں والی پلیٹ میں ملا دیں۔اب ڈریسنگ کے تما اجزاء بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔ پھر اس مکسچر کو گُردوں والی پلیٹ میں انڈیل دیں اور آدھے گھنٹے تک ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔کھانے سے پہلے سلاد پر پودینے کی پتیاں چھڑ کیں یہ سلاد چار سے چھ افراد کے لئے کافی ہے۔

More From Maghaz, Gurda And Kapoora