Maghaz Masala Tips in Urdu - Maghaz Masala Totkay - Tip No. 5949

Urdu Totkay Maghaz Masala مغز مصالحہ (Tip No. 5949) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Maghaz, Gurda And Kapoora in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Maghaz Masala Recipe In Urdu

مغز مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5949

سب سے پہلے ایک پین میں مغز، تھوڑی سی ہلدی، تین کھانے کے چمچ لیمن جوس، پانی، نمک اور آدھی مقدار میں لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر دس منٹ تک ابالیں
پھر تمام مغز احتیاط سے پانی سے نکال کر کسی دوسرے برتن میں رکھیں اور پانی پھینک دیں
 ایک پیالے میں دہی لیں اور اس میں ہلدی، لہسن ادرک ، پیاز کا پیسٹ اور لال مرچ ڈال کر پھینٹ لیں۔
 اس دوران کڑاہی میں تیل ڈال کر اس میں میتھی کے بیج کڑ کڑ لیں۔
 پھر اس میں دھنیا اور دہی میں مکس کیا ہوا مصالحہ شامل کر کے خوب بھونیں۔ یہاں تک کہ تیل مصالحے کے اوپر آجائے
 اب اس میں مغز اور آدھی پیالی پانی شامل کر کے تقریبا پانچ منٹ تک پکائیں
 آخر میں مغز مصالحہ میں گرم مصالہ ، کالی مرچ اور خشک میتھی شامل کرکے دو منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Maghaz, Gurda And Kapoora