Adrak Ka Achar Tips in Urdu - Adrak Ka Achar Totkay - Tip No. 2939

Urdu Totkay Adrak Ka Achar ادرک کا اچار (Tip No. 2939) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Adrak Ka Achar Recipe In Urdu

ادرک کا اچار کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2939

اشیاء:
ادرک ایک پاؤ
سرخ مرچ حسب پسند
نمک حسب پسند
لیموں کا رس آدھ پاؤ
اجوائن ایک تولہ
سفید زیرہ ایک تولہ
سیاہ زیرہ ایک تولہ
ترکیب:
ادرک چھیل کر اس کے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ لئے جائیں۔ کسی مرتبان کو اچھی طرح سے دھو کر اور صاف کر کے دھوپ میں خشک کر لیں اور اس میں لیموں کا رس ڈال دیں اس رس میں اجوائن، سفید زیرہ، سیاہ زیرہ اور نمک، مرچ پیس کر ڈال دیں اور کسی چمچہ سے اس کو اچھی طرح ملا لیا جائے۔ اب اس مصالحے والے رس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور ڈھکنا بند کر دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی مرتبان کے منہ پر ایک صاف کپڑ ا بھی باندھ دیا جائے۔ ایک ہفتے میں اس اچار کو اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ دن میں دومرتبہ مرتبان کو اچھی طرح سے ہلا دینا چاہیے کہ اچار کے خراب ہونے کا اندیشہ نہ رہے۔ ادرک آٹھ دس دن کے بعد گل جاتا ہے۔لیجئے ادرک کا یہ نہایت لذیذ اور منفرد قسم کا اچار تیار ہے۔ یہ اچار پیٹ کے امراض کے لئے بالخصوص بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی یہ صحت بخش اور لذت آمیز اچار ہوتا ہے۔

More From Pickle