Aalo Aur Keema Kay Cutluts Tips in Urdu - Aalo Aur Keema Kay Cutluts Totkay - Tip No. 627

Urdu Totkay Aalo Aur Keema Kay Cutluts آلو اور قیمے کے کٹلس (Tip No. 627) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aalo Aur Keema Kay Cutluts Recipe In Urdu

آلو اور قیمے کے کٹلس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 627


اجزاء:
آلو آدھ کلوگرام
قیمہ 300گرام
نمک حسب ذائقہ
لال ماچیں حسب منشاء
انڈے چار عدد
سوکھا دھنیا 10گرام
گرم مصالحہ 10گرام
پیاز 50گرام
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
ہری مرچیں چار عدد
تیل یاگھی حسب ضرورت
طریقہء:
آلو چھیل کر پانی میں ابال لیں ۔پھر قیمہ اور پانی برتن میں ڈال کر اسے بھی ابال لیں ۔دونوں الگ الگ نکال کر رکھیں۔
ٹھنڈا ہونے پر قیمہ اور آلوؤوں کو آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح کوٹ کر مکس کریں ۔اور ہری مرچیں اور پیاز باریک کاٹ
کر نمک ،پسی ہوئی مرچیں ،سوکھادھنیا پیس کر قیمے اور آلو کے آمیز ے میں ملا دیں ۔ان کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں پھر
ان ٹکیوں کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو ڈبو کر ایک کڑاہی میں کڑکتے ہوئے گھی میں تل لیں ۔ انڈا ٹکیوں کے چاروں طرف
لگا ہونا چاہیے ۔ تلتے وقت ان ٹکیوں پر ڈبل روٹی کاچورا بھی چھڑک لیں ۔پھر چھلنی سے کٹلس باہر نکا ل لیں اور پلسیوں میں
ڈال کر گرم گرم کھا نے کے لئے پیش کریں۔

More From Potato