Aloo Bukharay Kay Parcel Tips in Urdu - Aloo Bukharay Kay Parcel Totkay - Tip No. 1018

Urdu Totkay Aloo Bukharay Kay Parcel آلو بخارے کے پارسل (Tip No. 1018) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Bukharay Kay Parcel Recipe In Urdu

آلو بخارے کے پارسل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1018

اشیاء:
سکمڈملک پنیر 115گرام
چینی پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
آلو بخارے 8عدد ٹکڑے کر کے گٹھلی نکال لیں
فلو پیسٹری شیٹ 8عدد
سن فلارو آئل 1کھانے کا چمچ
آئسنگ شوگر چھڑ کنے کیلئے
لونگ پاؤڈر آدھا چمچ
ترکیب:
1۔اوون کوF ْ425 پر گرم کریں پنیر، چینی اور لونگ کو اچھی طرح مکس کر لیں ۔
2۔آلو بخاروں میں گٹھلی کی جگہ پنیر کا آمیزہ بھریں اور دو دو ٹکڑوں کو اس طرح جوڑیں کہ مکمل آلو بخار ا نظر آنے لگے ۔
3۔فلو پیٹری کی شیٹوں کو 16ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔خیال رہے کہ تمام حصوں کی لمبائی اور چوڑائی برابر ہو۔چار چار ٹکڑوں کے درمیان تیل کی باریک سی تہہ لگاکر اس طرح جوڑیں کہ 16کونے بن جائیں ۔
4۔16تہوں سے4کو رتیار کر لیں ہر کور میں ایک آلو بخارہ رکھیں اور کناروں کو آپس میں چٹکی سے پکڑکر اچھی طرح جوڑ دیں ۔ تمام سبزیوں کو 15۔18منٹ تک بیک کریں جب سنہری براؤن ہو جائیں تو آئسنگ شوگر چھڑک کر پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 188کیلوریز
چکنائی 1.87گرام
جاذب چکنائی 0.27گرام
کولیسٹرول 0.29ملی گرام
فائبر 2.55گرام

More From Baked Dishs