Milki Chicken Zafran Tips in Urdu - Milki Chicken Zafran Totkay - Tip No. 2097

Urdu Totkay Milki Chicken Zafran ملکی چکن زعفران (Tip No. 2097) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Milki Chicken Zafran Recipe In Urdu

ملکی چکن زعفران کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2097

اشیاء:
مرغ ثابت ایک عدد
زعفران آدھ چھوٹی چمچ
دودھ، دہی تین تین چمچ
لہسن چار عدد
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
ہری مرچ، پیاز ایک ایک عدد کٹے ہوئے
پیاز ایک عدد
پانی، آئل تین تین چمچ
نمک حسب ضرورت
گرم مصالحہ دھنیا ایک ایک چمچ
ترکیب:
مرغ کو کانٹے سے گود کر ریفریجر یٹر میں رکھ دیں اور گرم دودھ میں زعفران بھگو دیں۔ نمک پیاز، ادرک، لہسن اور ہری مرچ کو ابھی طرح گرائنڈ کر یں۔ تیل کو گرم کر یں اور گرائنڈ کئے ہوئے مصالحے کو اچھی طرح فرائی کر لیں۔جب تیل اوپر آجائے تو گرم مصالحہ اور پسی ہوئی الائچی ملالیں۔ زعفران والے دودھ کو دہی کے ساتھ پھینٹ لیں اور دو منٹ کے لئے فرائی کر یں اس مصالحے کو چولہے سے اتار لیں اور مرغ پر اندر اور باہر اچھی طرح مسل دیں۔ ایک بیکنگ ڈش میں مرغی ڈال دیں اورFoilسے ڈھک کر اوون میں ایک سو اسی درجے پر بیک کر یں اب Foil ہٹا دیں اور دس سے پندرہ منٹ مزید بیک کر یں پھر چاول اور سبزیوں کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Baked Dishs