Aloo Aur Daal Kay Roll Tips in Urdu - Aloo Aur Daal Kay Roll Totkay - Tip No. 2146

Urdu Totkay Aloo Aur Daal Kay Roll آلو اور دال کے رول (Tip No. 2146) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Aur Daal Kay Roll Recipe In Urdu

آلو اور دال کے رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2146

اشیاء:
آلو دو عدد
دال مونگ آدھ پیالی
نمک ایک چمچ
لیموں کا رس دو چمچ
قیمہ ابلا ہوا آدھ پاؤ
انڈے دو عدد
ہرا دھنیا کٹا ہوا چھ چمچ
پو دینہ کٹا ہوا باریک چھ چمچ
ہری مرچ کٹی ہوئی چار چمچ
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
تیل آدھ پیالی
ترکیب:
آلوؤں کو ابال کر بالکل باریک کر لیں انہیں سل پرکوٹ لیں یا ہاتھ سے مل لیں۔دال کو بھی ابال لیں جب وہ بالکل گل جائے تو اس کا زائد پانی نکال دیں اور دال کو آلو میں نمک اور لیموں کے رس کے ساتھ اچھی طرح ملا لیں۔ قیمے کو ابال لیں اور اس میں ہرا دھنیا، پو دینہ اور ہری مرچ شامل کر دیں خیال رکھیں کہ مرچ کے بیج نکال کر اس کو باریک کاٹیں۔ اس کے بعد آلوکی چھوٹی ٹکیہ بنا کر اس کو ہتھیلی پر پھیلا لیں اور اس کے بیچ میں قیمہ رکھ کر اس کو لمبوتری شکل دے لیں۔ اس بال کو دبا کر بند کر یں، ورنہ تلنے میں یہ کھل جائے گی۔
اب اس بال کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چورے میں الٹ پلٹ کر یں اور تل لیں، یہ رول بغیر تلے ہوئے تین سے چار دن تک ریفریجر یٹر میں رکھے جا سکتے ہیں۔

More From Potato