Aloo Gawar Ki Sabzi Tips in Urdu - Aloo Gawar Ki Sabzi Totkay - Tip No. 7408

Urdu Totkay Aloo Gawar Ki Sabzi آلو گوار کی سبزی (Tip No. 7408) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mix Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Gawar Ki Sabzi Recipe In Urdu

آلو گوار کی سبزی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7408

گوار کی پھلیوں کے دونوں کناروں سے تار نکال کر پھلیوں کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
آلوؤں کو چوکور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ڈال کر باریک کٹی ہوئی پیاز اور لال مرچوں کو سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں آلو ڈال کر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
پھر اس میں زیرہ اور کچلا ہوا لہسن ڈال کر فرائی کریں،آخر میں پھلیاں،ہلدی،نمک اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے پھر اسے تیل علیحدہ ہونے تک اچھی طرح بھون لیں۔
دوپہر کے کھانے پر گرم گرم چپاتی کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

More From Mix Vegetable