Aalo Gobi Ki Parathi Tips in Urdu - Aalo Gobi Ki Parathi Totkay - Tip No. 5190

Urdu Totkay Aalo Gobi Ki Parathi آلو گوبھی کے پراٹھے (Tip No. 5190) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aalo Gobi Ki Parathi Recipe In Urdu

آلو گوبھی کے پراٹھے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5190

تیاری برائے گوندھا ہوا آٹا :
تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں
معقول مقدار میں پانی استعمال کرتے ہوئے انہیں نرم اور ہموار آٹے کی شکل میں گوندھ لیں۔
آٹے کو 5 مساوی حصوں میں تقسیم کریں
ایک جانب رکھ دیں
آلو گوبھی کی بھرائی کے لیے تیاری :
ایک پین میں آئل گرم کریں
آئل میں زیرہ شامل کریں
زیرہ جب چٹخنے لگے تب اس میں پھول گوبھی شامل کریں
2 تا 3 منٹ تک بھونیں حتیٰ کہ مکسچر خشک ہو جائے
ادرک۔ سبز مرچ پیسٹ ۔ ہلدی۔ پسا ہوا خشک دھنیا۔ چاٹ مسالہ اور نمک شامل کریں
بخوبی مکس کریں اور آلو شامل کریں
مزید 2 تا 3 منٹ تک بھونیں یا اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ مکسچر خشک ہو جائے
مکمل طور پر ٹھنڈا کریں اور بھرائی کو 5 مساوی حصوں میں تقسیم کریں
ایک جانب رکھ دیں
کیسے روبہ عمل ہونا ہے :
گوندھے ہوئے آٹے کے ایک حصے کو 75 ملی میٹر (3 انچ) قطر کے حامل دائرے کی شکل دیں
حصول مقصد کے لیے گندم کا آٹا (خشکا) استعمال کریں
آلو گوبھی بھرائی کا ایک حصہ دائرے کے درمیان میں رکھیں
تمام اطراف درمیان میں باہم اکٹھی کریں ا ور مضبوطی کے ساتھ بند کر دیں
گندم کا آٹا (خشکا) استعمال کرتے ہوئے دوبارہ 150 ملی میٹر (6 انچ) قطر کے حامل دائرے کی شکل دیں
ایک گرم توے پر پکائیں
تھوڑا سا آئل استعمال کریں
اس وقت پکائیں حتیٰ کہ دونوں سائیڈیں سنہری براوؤن رنگت اختیا کر جائیں
بقایا آٹے ا ور بھرائی کے ساتھ دہرائیں اور مزید 4 پراٹھے تیار کریں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

More From Potato