Tandoori Gobhi Tips in Urdu - Tandoori Gobhi Totkay - Tip No. 7184

Urdu Totkay Tandoori Gobhi تندوری گوبھی (Tip No. 7184) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tandoori Gobhi Recipe In Urdu

تندوری گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7184

گوبھی کے پھول علیحدہ کرکے صاف دھو لیں اور نمک ملے ہوئے اُبلتے ہوئے پانی میں چار سے پانچ منٹ اُبال لیں۔چولہے سے اُتار کر ڈھک کر رکھ دیں،پانچ سے سات منٹ کے بعد چھلنی میں ڈال کر چھان لیں۔
دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تاکہ اچھی طرح پانی نکل جائے۔
بیسن کو خوشبو آنے تک توے پر ہلکی آنچ پر بھونیں،پھر اسے پیالے میں نکال کر اس میں نمک،لال مرچ،چاٹ مصالحہ،زردے کا رنگ اور اجوائن ڈال کر اچھی طرح ملائیں پھر اس میں ادرک لہسن اور دہی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔
گوبھی اچھی طرح ٹھنڈی ہو جائے تو تیار کئے ہوئے مصالحے کے پیسٹ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
اوون کو 180C پر گرم کر لیں اور میرینیٹ کئے ہوئے گوبھی کے پھولوں کو جالی پر رکھ دیں،نیچے والے شیلف میں ٹرے رکھ دیں تاکہ میرینیشن محفوظ کر سکیں۔
پندرہ سے بیس منٹ بیک کرکے گوبھی کو نکال لیں اور اس پر نیچے جمع ہونے والا مصالحہ ڈال دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر نان یا چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Cabbage