Aloo K Parathey Tips in Urdu - Aloo K Parathey Totkay - Tip No. 6319

Urdu Totkay Aloo K Parathey آلو کے پراٹھے (Tip No. 6319) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo K Parathey Recipe In Urdu

آلو کے پراٹھے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6319

آٹے میں ایک چائے کا چمچ نمک ڈال کرگوندھ لیں۔پسے ہوئے آلوؤں میں ہرادھنیا ،ہری مرچیں اور انار دانہ یا امچور پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح ملا دیں۔نمک اور لال مرچ بھی شامل کردیں اور اچھی طرح ملالیں۔
گوندھے ہوئے آٹے سے اخروٹ کے سائز کے پیڑے بنائیں ہر پیڑے کو تین انچ قطر جتنا بیل لیں۔
ایک پر آلو کا مرکب(ایک بھرے ہوئے کھانے کے چمچ کے برابر)ڈال دیں اور دوسرے سے اسے ڈھک دیں۔اب اسے دوبارہ سے بیلیں یہاں تک کہ یہ ایک چوتھائی انچ موٹاہوجائے۔
گرم توے پر ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر پراٹھا بنائیں اور اسے دونوں طرف سے سنہری کرلیں۔
پراٹھا سنہری ہو جائے تو اسے آنچ سے ہٹالیں اور اسی طرح باقی پراٹھے بھی بنالیں۔دہی یا مکھن کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha