Aloo Ka Halwa 4 Tips in Urdu - Aloo Ka Halwa 4 Totkay - Tip No. 2683

Urdu Totkay Aloo Ka Halwa 4 آلو کا حلوہ (Tip No. 2683) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Ka Halwa 4 Recipe In Urdu

آلو کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2683

اشیاء:
آلو ایک کلو
چینی 750گرام
گھی 350ملی لیٹر
بالائی 250گرام
سبز الائچی 6عدد
بادام کی گری 50گرام
ناریل 50گرام
پستہ 25گرام
سوجی 250گرام
کشمش آدھی چمچی
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
ایک کھلے منہ کے برتن میں پانی ڈال کر آلو ابال لیجئے۔ گل جائیں، تو چھلکا اتار کر باریک پیس لیں ۔ چینی میں ایک لیٹر پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے ایک تار کی چاشنی تیار کیجئے۔
کشمش صاف کر کے بھگو دیجئے۔ پھول جائے تو پانی نکال دیجئے۔ پستہ اور بادام دھو لیجئے۔ ناریل دھو کر کھرچ لیجئے اور باریک کترلیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی کڑ کڑا ئیے۔ اس میں الائچی ڈال کر بھونئے خوشبو آنے لگے تو سوجی ڈال کر بھونئے۔ بادامی رنگ کے ہو جائے تو آلو ڈال کر بھونئے۔ اب چاشنی ڈال دیجئے اور بالائی بھی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے جائیے۔ چاشنی کا شیرہ گاڑھا ہو کر خشک ہو جائے اور حلوہ گاڑھا ہو جائے تو کشمش ، بادام، پستہ ، اخروٹ اور ناریل ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر خوب بھونئے۔ جب حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹ میں ڈال کر اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔

More From Potato