Daal Ka Halwa Tips in Urdu - Daal Ka Halwa Totkay - Tip No. 6263

Urdu Totkay Daal Ka Halwa دال کا حلوہ (Tip No. 6263) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Ka Halwa Recipe In Urdu

دال کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6263

دال کو 6 سے 8 گھٹنے پانی میں بھگو کر رکھ دیجیے۔
اس کے بعد پانی نکال کر دال کو فوڈ پراسسر میں اچھی طرح پیس لیجیے۔
پسی ہوئی دال کو موٹی تہہ والے برتن میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور وقفے وقفے سے دودھ شامل کرتے ہوئے چمچہ ہلاتے رہیں۔
ایک بار جب دودھ بھاپ بننا شروع ہوجائے تو تیل، سبز الائچی اور حسب ذائقہ چینی شامل کر دیں۔
اب چمچ چلاتے رہیں اور اس وقت تک تیل شامل کرتے رہیں جب تک اس میں درست گاڑھا پن پیدا نہیں ہو جاتا۔
جیسے جیسے آپ اس آمیزے کو ہلاتے رہیں گے تو اس کا رنگ گولڈن براؤن میں تبدیل ہونا شروع ہو جائے گا۔
مسلسل چمچ چلاتے رہیں، ضرورت ہو تو مزید تیل بھی شامل کر لیں اور اس کے بعد آمیزے سے تیل آہستہ آہستہ اور بتدریج الگ ہونا شروع ہو جائے گا۔
چمچ کو اس وقت تک چلاتے رہیں جب تک تیل الگ نہیں ہو جاتا اور حلوے سنہری رنگ میں تبدیل نہیں ہو جاتا۔ حلوہ تیار ہونے کے بعد خشک میوے کے ساتھ سجا کر کر پیش کریں۔

More From Halwa Jaat