Kabab Tips in Urdu - Kabab Totkay - Tip No. 2473

Urdu Totkay Kabab کباب (Tip No. 2473) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kabab Recipe In Urdu

کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2473

اشیاء:
قیمہ ایک پاؤ
پیاز(درمیانی) دو عدد
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن چند جوے
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
املی دس دانے
ٹماٹر دو سو گرام
نمک حسب ضرورت
آئل سو گرام
انڈے دو عدد
بھنے چنے 50گرام
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
تھوڑے سے آئل میں قیمہ بھو ن لیں۔ اس میں بھنے ہوئے چنے، نمک، املی کا پانی، ادرک ، لہسن پیاز ڈال کر باریک پیس لیں۔ سیخ پر کباب چڑھا دیں (اگر سیخ نہ ہو تو پنسل پر بھی کر سکتے ہیں)چند منٹ بعد کباب اتار کر رکھ لیں۔ قیمے والی دیگچی میں پانی ابا لیں اور اس پر جالی رکھ دیں کباب اس پر رکھ کے ڈھکن ڈھانپ دیں۔ چند منٹ بعد کباب الٹ دیں تاکہ وہ دوسری طرف سے پک جائیں۔ فرائنگ پین میں گھی ٹماٹر کے قتلے تل لیں اور ان کو کباب اتار کر اس پر رکھ دیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے میں ٹماٹر لگے کباب ڈبو کر فرائی کر یں سرخ ہونے پر اتار لیں۔ پسی ہوئی سیاہ مرچ اوپر سے چھڑک دیں۔

More From Cutlus Aue Kebab