Aloo Bharay Masala Baingan Tips in Urdu - Aloo Bharay Masala Baingan Totkay - Tip No. 1186

Urdu Totkay Aloo Bharay Masala Baingan آلو بھر ے مصالحہ بینگن (Tip No. 1186) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Bharay Masala Baingan Recipe In Urdu

آلو بھر ے مصالحہ بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1186

اجزا:
گول بینگن درمیانہ سائز (تازہ) چھ عدد
پیاز دو عدد بڑے
دھنیے کے پتے ایک بڑا گھچا
آلو دو بڑے
لونگ چار عدد
ہر ی مرچیں چھ عدد
انڈے دو عدد
ادرک ایک بڑا ٹکڑا
ڈبل روٹی کا چورا ڈیڑھ کپ
تلنے کے لئے تیل
نمک مرچ حسب ذائقہ
تازہ دہی ایک کپ
پیاز ایک عدد چھوٹا
لہسن اور ادرک پسا ہوا تین کھانے کے چمچ
تیاری :
پانی کو ابال کر دھلی ہوئے بینگن پانچ منٹ کے لئے پکائیں کہ بینگن تھوڑے سے نرم ہو جائیں تو پانی سے نتھار کر بینگنوں کو ٹھنڈا ہونے دیں اور دو دو حصوں میں کاٹ کر در میان سے گودا نکال دیں لیکن زیادہ نہیں ۔ یہ گودا ایک برتن میں نکال دیں۔ آلو ابال کر چھیل کر رکھ لیں اور کانٹے سے دبا کر بھرتہ بنا لیں۔ اس بھرتے کو بھی بینگنوں کے گودے میں شامل کر لیں۔ پیاز، ادرک، ہری مرچیں اور آدھا ہر ادھنیا باریک باریک کاٹ کر بینگن کے گودے اور آلو کے بھرتے میں شامل کر دیں اور حسب ضرورت نمک مرچ بھی ملا دیں ۔ بھرتہ مسالہ تیار ہے۔ لونگیں اور دارچینی کے ٹکڑے تھوڑا سا کوٹ لیں۔انڈوں کو پھینٹ لیں۔
ترکیب:
دو چائے کے چمچ پکانے کا تیل کھلے برتن میں گرم کریں ۔ گرم گرم تیل میں لونگیں اور کٹی ہوئی دارچینی تڑ کا لگا کر بھر تہ کو مصالحہ میں بھون لیں۔ اس بھنے ہوئے بھرتہ مصالحہ کو بینگنوں میں بھر کے انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے سے بینگنوں کو ڈھانپ دیں ۔ انڈوں اور چورا لگے بینگنوں کو گہری کڑاہی میں تیل گرم کر کے سنہری تل لیں ۔ اور تیل سے نکال کر چھلنی میں رکھیں تاکہ زیادہ تیل نچڑ جائے۔ اب ایک اور دیگچی میں دو چائے کے چمچ تیل کو گرم کریں اور اس میں پیاز، لہسن ،ادرک کی پیسٹ بھون کر پھینٹاہوا دہی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیں ۔ چمچ ہلاتے رہیں اور آنچ ہلکی رکھیں تاکہ دہی سخت نہ ہو جائے۔اب اس دہی مصالحہ میں آدھاکپ پانی ڈال کر ابال آنے دیں۔ اس گاڑھے شوربے میں بھرے بینگن رکھ کر کٹا ہوا دھنیا چھڑک کر آنچ بند کر دیں اور دیگچی کا ڈھکن بھی ڈھانپ دیں تاکہ دھنیے کی خوشبو مسالے میں بس جائے۔

More From Potato