Choozon Ka Soup Tips in Urdu - Choozon Ka Soup Totkay - Tip No. 717

Urdu Totkay Choozon Ka Soup چوزوں کا سوپ (Tip No. 717) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Choozon Ka Soup Recipe In Urdu

چوزوں کا سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 717


(بلجےئم سٹا ئل)
اجزاء:
چوزے دوعدد
ڈبل روٹی کے سلائس ایک عدد
لہسن 50گرام
پیاز 50گرام
گاجریں 50گرام
لیموں دوعدد
طریقہ:
ان اجزاء کے علاوہ نمک، کالی مرچیں، مکھن اور اجمودحسب منشاء ڈبل روٹی کا سلائس خشک کر کے باریک پس لیں ۔گاجریں چھیل کر باریک پیس لیں ۔لہسن اور پیا ز چھیل کر الگ رکھ لیں ۔چوزوں کا گوشت پانی کے ساتھ دھو کر اچھی طرح صاف کریں اور ایک بر تن میں ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر چولہے ہر رکھ دیں ۔ساتھ ہی اس میں لیموں بھی نچوڑ دیں اس دوران جو جھاگ اس پر آئے اسے اتارتے رہیں ۔پھر اس میں لہسن اور پیاز ڈال دیں ۔اب ایک برتن میں مکھن ڈال کر اس میں کتری ہوئی گاجریں اور اجمود ڈالیں ۔اس برتن کو چولہے پر رکھیں اوردونوں چیزوں کو بھون کر باہر نکالیں ۔یہ دونوں بھنے ہوئے اجزائبھی چوزوں والے برتن میں ڈال دیں ۔دو منٹ کے بعد اس میں کالی مرچیں اور نمک بھی شامل کر دیں اب برتن کے اوپر ڈھکن دے دیں اور آنچ در میانی رکھیں ۔جب چوزے اچھی طرح گل جائیں تو برتن میں ڈبل روٹی کاپسا ہوا چور اڈال کر آگ سے نیچے اتار لیں ۔چوزوں کا مزیدار سوپ تیار ہے ۔پیالیوں میں ڈال کر پینے کے لئے پیش کریں ۔

More From Bachon Ke Soup