French Onion Soup Tips in Urdu - French Onion Soup Totkay - Tip No. 6737

Urdu Totkay French Onion Soup فرنچ اونین سوپ (Tip No. 6737) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Soups in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

French Onion Soup Recipe In Urdu

فرنچ اونین سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6737

گوشت کو صاف دھو کر ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہری ہونے تک بھون لیں۔
پھر اس میں پانچ سے چھ پیالی پانی ڈال کر پہلے درمیانی آنچ پر پکائیں اور ابال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں۔جب یخنی آدھی رہ جائے تو اسے چھان لیں۔
مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں،(خیال رہے کہ پیاز کی رنگت تبدیل نہ ہو)پھر اس میں یخنی ڈال کر نمک اور کالی مرچ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب پیاز مکمل گلنے پر آجائے اور سوپ گاڑھا ہونے لگے تو چولہے سے اتار لیں۔فرنچ بریڈ کی سلائسز کاٹ کر ہلکی سی ٹوسٹ کر لیں۔
سوپ کو اوون پروف پیالوں میں نکال کر اس پر فرنچ بریڈ کا سلائس رکھیں اور اس پر کش کیا ہوا چیز(دونوں چیز ملا کر)چھڑک دیں۔
پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 150C پر اتنی دیر رکھیں کہ چیز اچھی طرح پگھل کر سنہری ہو جائے۔اوون سے نکالتے ہوئے اوپر سے خشک تھائم چھڑک دیں۔

More From Soups