Prawns Mulligatawny Soup Tips in Urdu - Prawns Mulligatawny Soup Totkay - Tip No. 6740

Urdu Totkay Prawns Mulligatawny Soup پرانز ملگتاؤنی سوپ (Tip No. 6740) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Soups in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Prawns Mulligatawny Soup Recipe In Urdu

پرانز ملگتاؤنی سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6740

جھینگوں کو صاف دھو کر رکھ لیں،لہسن کا ایک جوا کچل کر اس میں نمک،لال مرچ اور سرکہ ملائیں اور اس سے جھینگوں کو میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔
مسور کی دال کو دس سے پندرہ منٹ بھگو کر رکھیں،پھر اسے دو پیالی پانی کے ساتھ ابالنے رکھ دیں۔
اس میں لہسن کے جوئے،دار چینی اور تیزپات ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ دال مکمل طور پر گل جائے۔
پھر اس میں سیب کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں اور تین سے چار منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔
تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اسے بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں،پھر پین میں ڈال کر اس میں یخنی،نمک،سفید مرچ،کری پاؤڈر،لیموں کا رس اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کرکے ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔
میرینیٹ کئے ہوئے جھینگوں کو مکھن میں فرائی کرکے نکال لیں اور اسی فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اسی میں ابلے ہوئے چاولوں کو سنہری فرائی کر لیں۔
گرم گرم سوپ کو پیالوں میں نکال کر اوپر سے فرائی کئے ہوئے جھینگے اور چاول ڈالیں اور ہلکی سی گرم کی ہوئی کریم سے گارنش کرکے شروع کریں۔

More From Soups